امبانی کی شادی سلمان خان اور رنویر سنگھ اپنا جلوہ بکھیرنے کیلئے تیار

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ہوگی


ویب ڈیسک July 05, 2024
اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ 14 جولائی تک جاری رہے گا : فوٹو : ویب ڈیسک

بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب میں بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور رنویر سنگھ بھی پرفارم کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آج امبانی خاندان کی رہائش گاہ اینٹیلیا میں مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب منعقد ہوگی۔

اس تقریب میں جہاں کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر اپنے گلوکاری کا جادو جگائیں گے تو وہیں بھارتی ریپ گلوکار بادشاہ اور کرن اوجلا بھی اپنی پرفارمنس سے مہمانوں کو خوش کریں گے۔

سنگیت نائٹ میں گلوکاری کے علاوہ، ڈانس پرفارمنس بھی ہوگی جس کے لیے بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: امبانی کے بیٹے کی شادی میں پرفارمنس کیلئے جسٹن بیبر کتنا معاوضہ لیں گے؟

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سلمان خان، پری ویڈنگ تقریبات کی طرح اننت اور رادھیکا کے سنگیت میں بھی اسٹیج پر چھا جائیں گے، وہ اپنے ڈانس مووز سے نہ صرف دلہا دلہن بلکہ تقریب میں شریک ہونے والے دیگر مہمانوں کو بھی پُرجوش کردیں گے۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب میں سلمان خان کے علاوہ، رنویر سنگھ اور جھانوی کپور سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز بھی ڈانس پرفارمنس دیں گے۔

واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ہوگی جبکہ اس جوڑے کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ 14 جولائی تک جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں