- دہشتگردی مقدمہ میں ضمانت کی درخواست، بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم 29 جولائی کو عائد ہوگی
- شاہ محمود اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل
- پرویز الٰہی، زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم
- ٹیکس محصولات میں اضافہ نہ کیا تو یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا، وزیر خزانہ
- اسلام آباد کے 3حلقوں میں مبینہ دھاندلی؛ ن لیگ کے کامیاب امیدواروں سے دوبارہ بیان حلفی طلب
- سندھ میں محرم الحرام کے دوران فوج تعینات کرنے کی منظوری
- نیتن یاہو یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات کو سبوتاژ کررہے ہیں، اسرائیلی حکام
- ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 600 میگاواٹ تک پہنچ گیا
- چیمپیئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا، پاک بھارت میچ کب ہوگا؟
- غیرملکی مصنوعات بائیکاٹ اور من حیث القوم ہماری پستی
- پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان
- غزہ میں حماس سے جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا کمپنی کمانڈر ہلاک
- ملازمت سے تنگ شہری اپنے باس کو آن لائن بیچنے لگے
- ڈی این اے کی مدد سے درجہ حرارت کم کرنے والا مادہ تیار
- غیرقانونی بھرتیوں کا کیس، پرویز الہٰی کی آج حاضری سے استنثیٰ کی درخواست
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ پر قابو پالیا گیا، ٹریڈنگ بحال
- پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو برطانیہ جانے سے روک دیا گیا
- نوکنڈی میں پاکستان سے افغانستان چینی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 1368 تھیلے ضبط
- توہین الیکشن کمیشن؛ بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کو نوٹس جاری
- وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
نجکاری سے متعلق تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا، اسحاق ڈار
![نجکاری کا عمل شفاف ہوگا، اسحاق ڈار:فوٹو:فائل](https://c.express.pk/2024/07/2662699-ishaqdarinsenatex-1720172154-287-640x480.jpg)
نجکاری کا عمل شفاف ہوگا، اسحاق ڈار:فوٹو:فائل
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نجکاری سے متعلق تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
اسحاق ڈار نےسینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقین دلاتا ہوں نجکاری کا عمل شفاف ہوگا۔ سی سی او پی کے سربراہ کی حیثیت سے بھی شفافیت کو یقینی بناؤں گا۔ نجکاری سے متعلق تمام حکومتی اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے خسارے میں اربوں روپے قوم کے ضائع ہو چکے ہیں۔ کیا ہم مزید یہ نقصان برداشت کر سکتے ہیں۔ پی ٹی سی ایل مشرف دور میں اتصالات کو فروخت کیا گیا۔اس وقت تین پیشکشیں موصول ہوئی تھیں۔اس کے بعد پی ٹی ائی حکومت سمیت کئی حکومتیں آئیں تو یہ معاملہ کیوں نہیں سلجھایا گیا۔ ہم اس معاملے کو سلجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پی ٹی سی ایل کی ساڑھے تین سو میں سے ڈیڑھ سو اثاثہ جات ابھی بھی اتصالات کے حوالے نہیں کیے گئے۔ ہم ڈیڑھ سو میں سے تیس اثاثہ جات پر لے ائے۔ اتصالات نے ان اثاثہ جات کی اپنے طور پر قیمت لگوائی ہے۔ ان پراپرٹیز کی 263 ملین ڈالر قیمت لگوائی گئی جو بہت کم ہے۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے او آئی سی میں غزہ کے لیے آواز اٹھائی۔ عمان میں ہونے والی کانفرنس میں بھی پاکستان نے فلسطینیوں کی حمایت کی۔ پاکستان نو کنسایمنٹ فلسطین بھجوا چکا ہے۔اسرائیل کیخلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز ایس سی او میں فلسطین کی واضح الفاظ میں حمایت کی۔ غزہ میں میڈیکل کے طلباء کی مدد کرنے کی اپیل آئی۔ میں نے پی ایم ڈی سی کو ہدایت کی ہے کہ فلسطینی طلباء کو سہولت فراہم کریں۔پی ایم ڈی سی نے فلسطینی میڈیکل کے طلباء کو تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔