ان فنکاروں کو تھوڑے اور پیسے دو یہ کمنٹس بھی کھول دیں گی ہارون شاہد

مریم نواز کی تشہیری مہم چلانے والی اداکاراؤں نے تنقید سے بچنے کے لیے کمنٹ سیکشن بند کردیے

ہارون شاہد نے پاکستانی فنکاراؤں کو آڑے ہاتھوں لے لیا : فوٹو :ویب ڈیسک

پاکستانی اداکار ہارون شاہد بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لیے تعریفی تشہیری مہم چلانے والے فنکاروں پر برس پڑے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لیے تشہیری مہم چل رہی ہے جس میں اُن کے اب تک کے کام کی تعریف کی جارہی ہے۔

اس مہم میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور معروف پاکستانی اداکاراؤں نے بھی حصہ لیا جن میں عروہ حسین، صنم سعید، صبور علی اور گلوکارہ آئمہ بیگ سمیت دیگر شامل ہیں۔

ان تمام فنکاراؤں نے معاوضہ لیکر مریم نواز کی حمایت میں ویڈیوز بنائیں اور پھر وہ ویڈیوز اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیں لیکن سب نے ویڈیو کے کمنٹ سیکشن کو بند کردیا تاکہ وہ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے بچ سکیں کیونکہ بڑھتی مہنگائی، بھاری ٹیکسوں اور بجلی کے بلوں کی وجہ سے عوام موجودہ حکومت پر شدید برہم ہے۔

مزید پڑھیں: چند پیسوں کی خاطر مریم نواز کی تعریف کرنیوالے فنکاروں پر مشی خان برہم

ایسے میں پاکستانی فنکاروں کی جانب سے حکومت کے لیے تعریفی مہم چلانا سوشل میڈیا صارفین کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔

اس مہم پر جہاں صارفین سیخ پا ہیں تو وہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے چند اداکار بھی ایسے ہیں جنہوں نے مہم کا حصہ بننے والے فنکاروں پر تنقید کی۔


ہارون شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا کہ ان فنکاروں کو تھوڑے اور پیسے دے دیں تو یہ اپنے کمنٹس سیکشن بھی کھول دیں گی۔

اداکار نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہاں ہمیں اخلاقیات اور اصولوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے سوچنا چاہیے۔







View this post on Instagram


A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)




Load Next Story