پاکستان ایشین 15 ریڈ ٹیم اسنوکر چیمپئین شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

زبیر نذیر خان  جمعـء 5 جولائی 2024
قومی پلئیر کا سلور یا گولڈ میڈل پکا (فوٹو: فائل)

قومی پلئیر کا سلور یا گولڈ میڈل پکا (فوٹو: فائل)

پاکستان نے ہانگ کانگ کو 1-3 سے شکست دے کر ایشین 15 ریڈ ٹیم اسنوکر چیمپئین شپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قومی کیوئسٹ اسجد اقبال اور اویس منیر پر مشتمل پاکستان ٹیم نے سیمی فائنل میں ایک فریم کی قربانی دے کر جیت کو گلے لگایا۔

فائنل میں پہنچنے کے بعد پاکستان کا ایونٹ میں سلور میڈل یقینی ہوگیا تاہم گولڈ میڈل اور ٹرافی کیلئے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا۔

قبل ازیں اپنے پہلے میچ میں میزبان سعودی عرب 2 کوکسی دقت کے بغیر 0-3 سے مات دی۔

مزید پڑھیں: ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستان ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا

5 جولائی تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 18 ٹیمیں شریک ہیں، جن میں سعودی عرب کی 3 ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔