مٹی کا ذائقہ کیسا تھا؟ بھارتی وزیراعظم کا روہت شرما سے سوال

ویب ڈیسک  جمعـء 5 جولائی 2024
نریندر مودی کے سوال پر صحافی بھی حیران و پریشان رہ گئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

نریندر مودی کے سوال پر صحافی بھی حیران و پریشان رہ گئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی فاتح ٹیم بھارت کو وزیراعظم نے ظہرانے پر پرائم منسٹر ہاؤس مدعو کیا جہاں وہ کھلاڑیوں کیساتھ گھل مل گئے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انکی پرفارمنس کو سراہا جبکہ اس موقع پر کپتان روہت شرما سے سوال کیا کہ مٹی کا ذائقہ کیسا تھا؟ جس پر دونوں ہنس پڑے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز انداز میں 7 رنز سے شکست دیکر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا بعدازاں روہت شرما کو کیمرے کی آنکھ نے پچ کی مٹی چھکتے ہوئے دیکھ لیا، جس کی تصاویر خوب وائرل ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: روہت شرما نے فتح کے بعد مٹی کھانے کی وجہ بیان کردی

بھارتی کپتان روہت شرما نے چیمپئن بننے کی خوشی میں آبدیدہ ہوگئے تھے جبکہ جشن منانے کیلئے پچ کی مٹی کو کھاتے دیکھے گئے تھے جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں تھی۔

مزید پڑھیں: وکٹری پریڈ؛ کرکٹرز کی جھلک دیکھنے کیلئے مداح درخت پر چڑھ گیا، ویڈیو وائرل

روہت نے بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں انکشاف کیا کہ میں نے بارباڈوس اسٹیڈیم کی مٹی اس لیے کھائی کہ اس پچ کا کچھ حصہ اپنے جسم میں رکھنا چاہتا تھا کیونکہ وہیں ہم نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، اسی پچ نے ہمیں یہ میچ جتوایا تھا، یہ لمحہ میرے لیے بہت ہی خاص تھا، میرا بڑا خواب وہاں پر سچ ہوا۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا کی بھارت کیساتھ سیریز کی پیشکش ٹال دی

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بحث جاری تھی کہ روہت شرما نے نواک جوکووچ کی طرح گھاس کھائی ہے، نواک جوکووچ نے ومبلڈن میں کامیابی پر سینٹر کورٹ کی گھاس کھائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔