- سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی مشکلات کا سامنا ہے، احسن اقبال
- فارم 47 کیا چیز ہے، قانون میں اس کیلئے کیا لفظ استعمال کیا گیا؟ چیف جسٹس
- علی رضا کے قتل کو فرقہ وارانہ تناظر میں بھی دیکھ رہے ہیں، وزیر داخلہ سندھ
- الیکشن ٹریبیونلز؛ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن جلدازجلد بامعنی مشاورت کریں، سپریم کورٹ
- ممبئی میں 600 ملی میٹر بارش؛ سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، پروازیں منسوخ اور اسکول بند
- کراچی میں گرمی کی شدت کے سبب جِلدی امراض میں اضافہ
- مشتاق احمد کا انگلینڈ کرکٹ اینڈ ویلز بورڈ سے معاہدہ ہوگیا
- انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت کی درخواست، بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم 29 جولائی کو عائد ہوگی
- شاہ محمود اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل
- سندھ اسمبلی؛ نثار کھوڑو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب
- ٹیکس محصولات میں اضافہ نہ کیا تو یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا، وزیر خزانہ
- اسلام آباد کے 3حلقوں میں مبینہ دھاندلی؛ ن لیگ کے کامیاب امیدواروں سے دوبارہ بیان حلفی طلب
- سندھ سمیت ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران فوج تعینات کرنے کی منظوری
- نیتن یاہو یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات کو سبوتاژ کررہے ہیں، اسرائیلی حکام
- ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 600 میگاواٹ تک پہنچ گیا
- چیمپیئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا، پاک بھارت میچ کب ہوگا؟
- غیرملکی مصنوعات بائیکاٹ اور من حیث القوم ہماری پستی
- پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان
- غزہ میں حماس سے جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا کمپنی کمانڈر ہلاک
- ملازمت سے تنگ شہری اپنے باس کو آن لائن بیچنے لگے
سعودی عرب کا مختلف شعبوں کے ماہر اور باصلاحیت غیرملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان
![مذہب، طب، سائنس، ثقافت، کھیل اور تکنیکی شعبوں میں منفرد صلاحیتوں کے حامل غیر ملکیوں کو شہریت دی جائے گی](https://c.express.pk/2024/07/2662716-ksa-1720175657-556-640x480.jpg)
مذہب، طب، سائنس، ثقافت، کھیل اور تکنیکی شعبوں میں منفرد صلاحیتوں کے حامل غیر ملکیوں کو شہریت دی جائے گی
ریاض: آج جاری ہونے والے شاہی فرمان میں مذہب، طب، سائنس، ثقافت، کھیل اور تکنیکی شعبوں میں منفرد صلاحیتوں کے حامل غیر ملکی ماہرین اور غیر معمولی ہنر مندوں کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (SPA) کی رپورٹ کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ مملکت کی تعمیر اور ترقی میں حصہ ڈالنے والے غیرملکی سائنس دانوں، ڈاکٹروں، محققین، موجد، پیشہ ور ماہرین اور کاروباری افراد کو شہریت دی جائے گی۔
شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ولی عہد کے وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ دنیا کے بہترین دماغوں کے لیے سعودی عرب کو پسندیدہ جگہ بنایا جائے اور غیر معمولی تخلیقی ذہن کے حامل افراد اس جانب متوجہ ہوں۔
یہ خبر پڑھیں : سعودی عرب نے ملکی شہریت دینے کے قانون میں بڑی تبدیلی کردی
یاد رہے کہ دسمبر 2021 میں منفرد صلاحیتوں کے حامل اعلیٰ تعلیم یافتہ غیرملکیوں کو شہریت دینے کی منظوری دی گئی تھی جب کہ جنوری 2023 میں شہریت دینے کا اختیار وزیر داخلہ سے لیکر ولی عہد محمد بن سلمان کو دیدیا گیا تھا۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے وژن 2030 کے تحت غیر ملکی باصلاحیت افراد کو شہریت دینے کے فیصلے کی توثیق کردی جس پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔