لیسکو میں خراب کارکردگی پر 8اہلکار نوکری سے برخاست، ایک جبری ریٹائرڈ

ویب ڈیسک  جمعـء 5 جولائی 2024
چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینیئر شاہد حیدر کی ہدایت پر کارروائی کی گئی۔ فائل فوٹو

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینیئر شاہد حیدر کی ہدایت پر کارروائی کی گئی۔ فائل فوٹو

 لاہور: چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینیئر شاہد حیدر کی ہدایت پر محکمے میں موجود خراب کارکردگی کے حامل 9اہلکاروں کو سزا سنا دی گئی۔

ایکسئین شالیمار کی جانب سے 8اہلکاروں کو نوکری سے برخاست جبکہ ایک کو جبری ریٹائر کر دیا گیا۔

سزا پانے والوں پر بجلی چوری، اوور بلنگ، غیر قانونی کنکشن فراہم کرنے اور بری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے سمیت دیگر الزامات تھے۔

نوکری سے برخاست ہونے والوں میں ایل ایس 1 محمد شعیب، لاری ڈرائیور محمد اصغر، میٹر ریڈر اعظم مقبول، زاہد ریاض، ایل ایم 2 آصف سلیم نواز، شہباز حسین، ایل ایس2 ذیشان اسلم اور رانا غلام شامل ہیں۔ ایم ایس 2گلزار احمد کو نوکری سے جبری ریٹائرڈ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔