پیٹرولیم ڈیلرز کا ہنگامی اجلاس آج شام طلب، ہڑتال پر اگلا لائحہ عمل طے ہوگا

ویب ڈیسک  جمعـء 5 جولائی 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 کراچی: پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ملک گیر ہڑتال کے اگلے لائحہ عمل کے لیے ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس آج شام طلب کرلیا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ ہنگامی اجلاس آج شام چھ بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں ڈیلرز اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ پیٹرول پمپ کی ہڑتال ایک روز کی ہوگی یا اس کو مزید بڑھانا ہے، اس حوالے سے فیصلہ اجلاس میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے بعد آگاہ کریں گے کہ پیٹرول پمپس کب کھولیں جائیں۔ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی مذاکرت نہیں ہوئے۔

عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں 525 سے زائد پیٹرول پمپس ہیں۔ تقریباً 20 پمپس کمپنی آپریٹڈ ہیں۔ 30 سے 35 کمپنیوں نے اپنے ڈیلرز کو دیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہر میں ڈیلرز کے پمپس بند ہیں ،صرف کمپنی آپریٹڈ یا کمپنیوں کے اپنے ڈیلرز کے پیٹرول پمپ کھلے ہیں۔ کراچی میں یومیہ 35 سے 40 لاکھ لیٹر پیٹرول اور ڈیزل فروخت ہوتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔