بجٹ 252024 کی منظوری گورننگ بورڈ کا اجلاس کل ہوگا

اراکین چیئرمین پی سی بی کو اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کے بارے بھی آگاہ کریں گے


Muhammad Yousuf Anjum July 05, 2024
اراکین چیئرمین پی سی بی کو اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کے بارے بھی آگاہ کریں گے (فوٹو: فائل)

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی زیر صدارت گورننگ بورڈ کا اجلاس کل ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ اراکین چیئرمین پی سی بی کو اپنے اقدامات بریفنگ دیں گے جبکہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کے بارے بھی آگاہ کریں گے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں بجٹ 25-2024 کی منظوری دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: 210 ڈومیسٹک کرکٹرز کے کنٹریکٹس ختم کرنے پر غور ہونے لگا

گورننگ بورڈ کے اجلاس میں مصطفیٰ رمدے، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، آزاد کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سجاد کھوکھر، ڈیرہ مراد جمالی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ظفراللہ جندل،لاڑکانہ ایسوسی ایشن کے صدر تنویر احمد،بہاولپور کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدرطارق سرور، ایس این جی پی ایل کے نمائندے اسماعیل قریشی، غنی گلاس کے انوار احمد خان، سٹیٹ بینک کے نمائندے جاویداقبال، پی ٹی وی کے اسامہ اظہر اور کابینہ کمیٹی کا نمائندہ بھی شرکت کرئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں