- دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس گئے تو ڈوب مرنے کا مقام ہوگا، وزیراعظم
- ارشد شریف قتل کیس؛ کینیا کی عدالت کا پولیس اور سیکیورٹی ایجنسیوں کیخلاف تحقیقات کا حکم
- لاہور ہائیکورٹ کی ٹوفنگر ٹیسٹ اور خلاف قانون میڈیکل سرٹیفیکیٹس پر لارجر بینچ کی سفارش
- کراچی؛ رکشہ ڈرائیور کی 2 بیٹیاں گھر میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق
- فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل؛ ملزمان کی حالت زار پر جواب طلب، شکایات کا ازالہ کرنے کا حکم
- بی جے پی کے رکن اسمبلی کی ووٹرز کیلیے شراب پارٹی پر عوام ٹوٹ پڑے
- ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر ایکس پرپابندی کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا، وزارت داخلہ
- ہوائی جہاز میں غیرمعمولی مقام پر بنے باتھ رومز نے سب کو حیران کردیا
- مناواں: حاملہ خاتون کی پراسرار ہلاکت پر شوہر نے ساس، سسر اور سالے پر مقدمہ درج کرادیا
- مصنوعی مریخ پر 1 سال سے رہائش پذیر ناسا کے رضاکار واپس آگئے
- وزیر داخلہ نے پروٹیکٹڈ صارفین کو ریلیف دینے کیلیے تمام ڈسکوز کا ڈیٹا طلب کرلیا
- پارکنسنز بیماری کیا ہے؟ خوراک، ورزش سے اسے کیسے بہتر کیا جاسکتا ہے؟
- امریکا میں بچوں کی شرح اموات میں اضافہ
- وزیرِاعظم کی بلوچستان کے تمام زرعی ٹیوب ویلز کو 3ماہ میں سولر پر منتقلی کی ہدایت
- بل ادائیگی والے علاقوں میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک، نیپرا کو نوٹس
- انٹرنیٹ پر خشکی سے چھٹکارا پانے کا انوکھا طریقہ وائرل
- گوجرانولہ: طالبات کی فحش ویڈیوز کے وائرل ہونے پر وین ڈرائیور گرفتار
- انڈونیشیا میں مٹی کا تودہ سونے کی کان پر گر گیا؛ 12 ہلاک اور 18 لاپتا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی مشکلات کا سامنا ہے، احسن اقبال
برطانوی انتخابات میں لیبرپارٹی کی لینڈ سلائیڈ وکٹری؛ نئے وزیراعظم کا اعلان
![برطانوی الیکشن میں اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی 410 سے زائد نشستیں حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی](https://c.express.pk/2024/07/2662790-rishisunakresign-1720179303-880-640x480.jpg)
برطانوی الیکشن میں اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی 410 سے زائد نشستیں حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی
لندن: برطانیہ میں ہونے والے قبل از وقت عام انتخابات میں لیبر پارٹی 410 سے زائد نشستیں حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔ نئے وزیراعظم پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمر ہوں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں 650 میں سے 412 نشستیں حاصل کرکے اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے 14 سال سے حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کا پتا صاف کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے جنرل الیکشن میں حکمراں جماعت کنزرویٹو صرف 121 نشستیں حاصل کرپائی جو گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں 244 نشستیں کم ہے۔
پچھلے الیکشن میں محض 202 نشستیں حاصل کرنے والی اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے اس بار 412 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے میدان مار لیا ہے۔
برطانیہ میں حکومت بنانے کے لیے 326 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیبر پارٹی لینڈ سلائیڈ وکٹری کے باعث بغیر کسی اتحادی کے تن تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔
لیبر پارٹی کی فتح کے بعد حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کے وزیراعظم رشی سنک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا جب کہ نئے وزیراعظم کے لیے لیبرپارٹی نے کئیر اسٹارمر کے نام کا اعلان کردیا۔
انتخابات میں 71 نشستیں حاصل کرکے لبرلز جماعت تیسرے نمبر پر رہی۔ لبرلز کی یہ کامیابی حیران کن ہے کیوں کہ گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں 60 سیٹیں زیادہ لی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔