برطانوی انتخابات میں لیبرپارٹی کی لینڈ سلائیڈ وکٹری نئے وزیراعظم کا اعلان

برطانوی الیکشن میں اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی 410 سے زائد نشستیں حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی


ویب ڈیسک July 05, 2024
برطانوی الیکشن میں اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی 410 سے زائد نشستیں حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی

برطانیہ میں ہونے والے قبل از وقت عام انتخابات میں لیبر پارٹی 410 سے زائد نشستیں حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔ نئے وزیراعظم پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمر ہوں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں 650 میں سے 412 نشستیں حاصل کرکے اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے 14 سال سے حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کا پتا صاف کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے جنرل الیکشن میں حکمراں جماعت کنزرویٹو صرف 121 نشستیں حاصل کرپائی جو گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں 244 نشستیں کم ہے۔

پچھلے الیکشن میں محض 202 نشستیں حاصل کرنے والی اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے اس بار 412 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے میدان مار لیا ہے۔

برطانیہ میں حکومت بنانے کے لیے 326 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیبر پارٹی لینڈ سلائیڈ وکٹری کے باعث بغیر کسی اتحادی کے تن تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔

لیبر پارٹی کی فتح کے بعد حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کے وزیراعظم رشی سنک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا جب کہ نئے وزیراعظم کے لیے لیبرپارٹی نے کئیر اسٹارمر کے نام کا اعلان کردیا۔

انتخابات میں 71 نشستیں حاصل کرکے لبرلز جماعت تیسرے نمبر پر رہی۔ لبرلز کی یہ کامیابی حیران کن ہے کیوں کہ گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں 60 سیٹیں زیادہ لی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں