- مریخ کے ماحول کوممکنہ طور پر دنیا کی طرح بنانے والا پودا
- مائیگرین سے متعلق نئی دریافت
- اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی، انڈیکس 80500 پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا
- کورنگی میں ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کرنے والے 2ملزمان گرفتار
- راولپنڈی؛ چینی شہری کے کال سینٹر میں ڈکیتی، ڈاکو نقدی، 40 موبائل فون اور لیپ ٹاپ لے گئے
- پنجاب حکومت کا 50 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو سولر سسٹم دینے کا منصوبہ
- کراچی سے حراست میں لیے گئے چار افراد لاپتا، داخلہ سندھ اور آئی جی کو نوٹسز جاری
- دس محرم تک ملک بھر میں ڈرون کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ
- کرتارپور کوریڈور زیرولائن کے قریب دریا راوی پر پل کی تعمیر مکمل
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- ٹک ٹاک نے پہلی سہ ماہی میں پاکستانی صارفین کی 2کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کیں
- دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس گئے تو ڈوب مرنے کا مقام ہوگا، وزیراعظم
- لاہور ہائیکورٹ کی ٹوفنگر ٹیسٹ اور خلاف قانون میڈیکل سرٹیفیکیٹس پر لارجر بینچ کی سفارش
- کراچی؛ رکشہ ڈرائیور کی 2 بیٹیاں گھر میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق
- ارشد شریف قتل کیس؛ کینیا کی عدالت کا پولیس اور سیکیورٹی فورسز کیخلاف تحقیقات کا حکم
- فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل؛ ملزمان کی حالت زار پر جواب طلب، شکایات کا ازالہ کرنے کا حکم
- بی جے پی کے رکن اسمبلی کی ووٹرز کیلیے شراب پارٹی پر عوام ٹوٹ پڑے
- ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر ایکس پرپابندی کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا، وزارت داخلہ
- ہوائی جہاز میں غیرمعمولی مقام پر بنے باتھ رومز نے سب کو حیران کردیا
- مناواں: حاملہ خاتون کی پراسرار ہلاکت پر شوہر نے ساس، سسر اور سالے پر مقدمہ درج کرادیا
سمجھ نہیں آتی آئی ایم ایف مراعات میں کمی کیلیے حکومت پر زور کیوں نہیں ڈالتا، حافظ نعیم
![(فوٹو: فائل)](https://c.express.pk/2024/07/2662805-hafiznaeem-1720182501-817-640x480.jpg)
(فوٹو: فائل)
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف جب کہتا ہے کہ مراعات کم کرو تو حکومت اس پر عمل کیوں نہیں کرتی۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اگر ایسا ادارہ ہے جس کے کہنے پر حکمران یہ سب کرتے ہیں تو اس بات پر بھی کریں جو وہ ہلکے پھلکے انداز میں کہتا ہے کہ مراعات کم کرو، مگر مراعات کم کرنے والی بات پر یہ عمل نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی سمجھ میں نہیں آتی کہ آئی ایم ایف ایک طرف تو کہتا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس نہیں لگایا تو پروگرام میں شامل نہیں کریں گے دوسری طرف وہ مراعات میں کمی پر عمل درآمد کرانے کے لیے زور کیوں نہیں ڈالتا۔
امیر جماعت کا مزید کہنا تھا کہ جو حکومت فارم 47 کی پیداوار ہو اس کی کیا ساکھ ہے کہ وہ فیصلے کرے، جس کو عوام کے مینڈیٹ کی فکر ہو وہ سوچتا ہے کہ عوام اس کے خلاف نہ ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ اب تو یہ ایسے ہی کریں گے اور ان کو پتا ہو گا کہ ہم پھر فارم 47 کے ذریعے آ جائیں گے۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ یہ حکومت ایسے نہیں چلے گی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اور اگر عوام خود سے باہر نکل آئے اورانارکی پھیل گئی تو پھر یہ ( حکمران ) کیا کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔