ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ فائنلپاکستان کو تھائی لینڈ کے ہاتھوں شکست

پاکستان نے ٹورنامنٹ کے تین ایونٹس میں دو گولڈ، دو سلور اور ایک برانز میڈل جیتا


Sports Reporter July 05, 2024
فوٹو: انٹرنیٹ

ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو ٹیم ایونٹ میں شکست دے دی۔

سعودیہ کے دارالحکومت ریاض میں کھیلے گئے اے سی بی ایس ففٹین ریڈ مین ایشین سنوکر چیمپیئن شپ کے فیصلہ کن میچ میں تھائی لینڈ نے پاکستانی ٹیم کے خلاف تین صفر سے فتح پاکر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا جبکہ پاکستان کے حصے میں سلور میڈل آیا۔

پاکستان نے اس ٹورنامنٹ کے تین ایونٹس میں پانچ میڈلز جیتے جن میں دو گولڈ، دو سلور اور ایک برانز میڈل شامل ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں