- کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بارش، اندرون شہرحبس میں اضافہ
- دہشت گردی کے مسائل دورہ افغانستان یا چائے کا کپ پینے سے حل نہیں ہوتے، بلاول بھٹو
- روس کے یوکرین پر دن دیہاڑے میزائل اور ڈرونز حملے، 29 شہری ہلاک
- برطانیہ کی نئی خاتون اوّل پولش نژاد یہودی وکیل ہیں
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان
- جسٹس طارق کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی شروع
- عمران خان نے بھوک ہڑتال کی تو پوری دنیا میں بھوک ہڑتال ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی
- آذربائیجان کے صدر 12 جولائی کو پاکستان کے ایک روزہ دورے پرپہنچیں گے
- کے الیکٹرک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے پر توجہ دے، وزیرخزانہ
- دہشت گردی مقدمات، وزیراعلیٰ گنڈا پور پر 29 جولائی کو فرد جرم عائد ہوگی
- بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی اکیڈمی سے خواتین ٹرینرز ایک ماہ سے لاپتا
- شاہ محمود اڈیالہ سے کوٹ لکھپت لاہور اور پھر اڈیالہ جیل منتقل
- ڈی ایس پی سی ٹی ڈی وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک
- مریخ کے ماحول کوممکنہ طور پر دنیا کی طرح بنانے والا پودا
- مائیگرین سے متعلق نئی دریافت
- اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی، انڈیکس 80500 پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا
- کورنگی میں ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کرنے والے 2ملزمان گرفتار
- راولپنڈی؛ چینی شہری کے کال سینٹر میں ڈکیتی، ڈاکو نقدی، 40 موبائل فون اور لیپ ٹاپ لے گئے
- پنجاب حکومت کا 50 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو سولر سسٹم دینے کا منصوبہ
- کراچی سے حراست میں لیے گئے چار افراد لاپتا، داخلہ سندھ اور آئی جی کو نوٹسز جاری
وزیراعلیٰ کی قیادت میں عمران خان کی رہائی کیلیے تحریک کا آغاز ہوچکا، خیبرپختونخوا حکومت
![فوٹو فائل](https://c.express.pk/2024/07/2662840-gandapur-1720185532-434-640x480.jpg)
فوٹو فائل
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کیلیے تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہبانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کا اغاز ہو چکا ہے اور اس تحریک کی قیادت علی امین گنڈا پور کررہے ہیں، اس تحریک کا اختتام جعلی اور غاصب حکومت کے خاتمے پر ہوگا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان خصوصا خواتین پر مظالم کا حساب لیا جائے گا، پی ٹی آئی آج مانسہرہ میں سیاسی میدان سجائے گی، پی ٹی آئی کارکنان تحریک میں شرکت کرنے کے لیے قافلوں میں مانسہرہ پہنچ رہے ہیں جبکہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سیمت دیگر پارٹی رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ مانسہرہ کے بعد کل پی ٹی آئی اسلام آباد ترنول میں بڑا سیاسی میدان سجائیگی، دونوں جگہ پر عوام کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر ہوگا جس کو دیکھ کر فارم 47 والے حکمرانوں کی نیندیں اڑ جائیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔