کراچی: پی ٹی آئی رہنماوں پر ہنگامہ آرائی کی فرد جرم عائد

کورٹ رپورٹر  جمعـء 5 جولائی 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ہنگامہ آرائی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر، فہیم خان، شاہنواز جدون، سمیت دیگر رہنما پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

کمرہ عدالت میں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں و شواہد پیش کرنے کا حکم دیدیا اور سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف نیو ٹاؤن تھا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔