قوموں کی ترقی جلسوں سے نہیں عملی کام سے ہوتی ہے پرویز رشید

عمران خان4جلسوں پر37کروڑلگا چکے، اتنی رقم سے متاثرین آپریشن کیلیے7دن کاراشن آجاتا، پرویز رشید


INP June 28, 2014
وزیراعظم نے پرائم منسٹر ہاؤس کے اخراجات میں40فیصد رضاکارانہ کمی کر کے حقیقی عوامی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا، وزیراطلاعات۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹرپرویز رشیدنے کہاہے کہ قوموںکی ترقی جلسے جلوسوں سے نہیںعملی کام سے ہوتی ہے۔

اپنے ایک جاری بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان 4 جلسوں پر 37کروڑ لگاچکے ہیں، اسی پیسے سے متاثرین شمالی وزیرستان آپریشن کے لیے 7 دن کاراشن آ سکتاتھا، حقیقی لیڈر وہی ہوتا ہے جس کے دل میں عوام کا درد ہو اور اس کا عملی ثبوت وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعظم ہائوس کے اخراجات میں 40 فیصد رضاکارانہ طورپر کمی کرکے دیا۔ پرویزرشید نے کہاکہ حالیہ دنوں میں عمران خان کے اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ اوربہاولپور کے جلسوں پر مجموعی طورپر 37کروڑ 70لاکھ روپے سے زائدکے اخراجات ریکارڈکیے گئے ہیں۔ کروڑوں روپے کے وہ اخراجات علیحدہ ہیں جو ان جلسوں کو سیکیورٹی مہیاکرنے پر وفاقی و صوبائی حکومتوں کو کرناپڑے ہیں۔

پرویزرشید نے کہاکہ ن لیگی قیادت پرمتاثرین شمالی وزیرستان آپریشن کوتنہا چھوڑنے کا الزام لگانے والے خان صاحب اگر ان متاثرین کی مدد کے لیے اتنے ہی مخلص ہوتے تواتنے پیسوںسے جلسوں کی بے فائدہ مشق کرنے کی بجائے اپنے ان مصیبت زدہ بھائیوں کو 7دن کاراشن خریدکر فراہم کرتے۔ پرویزرشید نے کہاکہ اگر راشن نہ خریدا جاتا تب بھی اس رقم سے شمالی وزیرستان میں 2نئے اسپتال اورایک درجن سے زائداسکول قائم کیے جاسکتے تھے۔ انھوںنے کہاکہ عمران اپنے جلسوں پر جس بے دردی سے پیسہ خرچ کرتے ہیںاس کااندازہ اس سے کیاجا سکتاہے کہ صرف کرسیوںکا ہی کرایہ لاکھوںمیں ہے۔ پرویزرشیدنے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ ہمارے یہ لیڈراپنے طرزعمل پر غورکریں اوراحتجاجی سیاست کوترک کرکے مثبت سیاست کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں