انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں نرخ بڑھ گئے

احتشام مفتی  جمعـء 5 جولائی 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9ارب 40کروڑ ڈالر کے ساتھ دو سال کی بلند سطح پر آنے اور رواں ماہ آئی ایم ایف سے 6ارب ڈالر کا بیل آؤٹ ملنے کے امکانات قوی ہونے سے انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

ملکی زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے ذخائر اور اگلے تین سے چار ہفتوں میں آئی ایم ایف سے متعلقہ اقدامات کا عمل مکمل ہونے پر انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے کے دوران ڈالر تنزلی کا شکار رہا جس سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 12پیسے کی کمی سے 278روپے 37 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 12 پیسے کے اضافے سے 280 روپے 35پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔