عروہ حسین نے تنقید کرنے والے فنکاروں کو کھری کھری سنادیں

ویب ڈیسک  جمعـء 5 جولائی 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 لاہور: پاکستان کی نامور اداکارہ عروہ حسین نے خود پر تنقید کرنے والے شوبز فنکاروں کو کھری کھری سنادیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک طویل پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے واضح الفاظ میں لکھا کہ جو کوئی اچھا کام کرتا ہے وہ بغیر کسی پروا کے اس کی تعریف کرتی ہیں چاہے اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو۔

fdsfsds

انہوں نے لکھا کہ کسی کے اچھے کام کی تعریف کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ اس کی ہر چیز سے آپ متفق ہیں اور ہر جگہ اس کی حمایت کریں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر کسی کو کوئی شے پتہ نہ ہو تو وہ پوچھ لے لیکن نفرت پھیلا کر اپنی تربیت کی عکاسی کرنا اچھا عمل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عروہ حسین اور فرحان سعید کی بیٹی کے عقیقے کی ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں : سونیا حسین نے عروہ حسین پر 50 لاکھ روپے کا ہرجانہ دائر کردیا

انہوں نے کہا کہ دنیا ہمیں دیکھ کر ہنستی ہوگی کہ ہم آپس میں ایک دوسرے سے کتنی نفرت کرتے ہیں، آپس میں لڑنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

عروہ حسین نے تنقید کرنے والوں کو پیغام دیا کہ وہ اپنا خون مت گرم کریں، ملک میں ویسے ہی بہت گرمی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔