عزم استحکام پر تنقید پرتشویش ڈیجیٹل دہشت گردی ریاستی اداروں کے خلاف سازش ہے کورکمانڈرز کانفرنس
چند حلقوں کی ”عزمِ استحکام“ پر بلاجواز تنقید اور مخصوص مفادات کے لیے قیاس آرائیوں پراظہار تشویش کیا گیا، آئی ایس پی آر
کورکمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے انسداد دہشت گردی کے خلاف "عزم استحکام" کے حوالے سے تنقید اور قیاس آرائیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا گیا کہ سیاسی عزائم کی تکمیل کے لیے ڈیجیٹل دہشت گردی ریاستی اداروں کے خلاف سازش ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت265ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جہاں امن و استحکام کے لیے شہدا، افواج پاکستان، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اجلاس میں ملکی سلامتی کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے '' عزمِ استحکام'' کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور انسدادِ دہشت گردی کے لیے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے ضمن میں "عزمِ استحکام" کو اہم قدم قرار دیا۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک میں پائیدار استحکام اور معاشی خوش حالی کے لیے"عزمِ استحکام" دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کا گٹھ جوڑ ختم کرنے کے لیے وقت کا اہم تقاضا قرار دیا گیا۔
کانفرنس میں چند حلقوں کی جانب سے "عزمِ استحکام" کے حوالے سے بلاجواز تنقید اور مخصوص مفادات کے حصول کے لیے قیاس آرائیوں پر فورم کی جانب سے اظہار تشویش کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ فورم کا علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی صورت حال پر غور اور علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس کے شرکا نے کشمیر اور فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، کشمیر اور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور نسل کشی کی مذمت کی گئی۔
شرکا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت قوم کو درپیش چیلنجز کا بخوبی ادراک رکھتی ہے اور عوام کے تعاون سے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے ایک پائیدار حل کے لیے کوشاں ہے۔
کورکمانڈرز کانفرنس میں شرکا نے سیاسی عزائم کی تکمیل کے لیے جاری ڈیجیٹل دہشت گردی کو ریاستی اداروں کے خلاف سازش قرار دیا اور کہا کہ ریاست مخالف بیرونی طاقتوں کی سرپرستی میں جاری ڈیجیٹل دہشت گردی کا مقصد جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے قوم میں نفاق اور مایوسی پھیلانا ہے۔
شرکا کانفرنس نے کہا کہ افواج پاکستان اور پاکستانی قوم ان سازشوں سے نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ دشمن کے مذموم مقاصد کو شکست دینے کے لیے پرعزم اور متحد ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورم کی جانب سے ملک میں جاری سماجی اور معاشی ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے لیے مکمل تعاون کا اعادہ کیا گیا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اور معاشی ترقی و استحکام کے لیے کی جانے والی حکومتی کوششوں کی مکمل تائید کی گئی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجز ناکام بنانے کے لیے ہمیشہ سے تیار رہی ہے، آرمی چیف نے پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے پر زور دیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ درپیش چیلنجز کے باوجود پاک فوج پاکستان کے استحکام اور خوش حالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔