میٹا کے زیر اہتمام ذمہ دارانہ مواد کی تخلیق کیلئے کراچی میں ایونٹ کاانعقاد

یہ ایونٹ پاکستان میں فیس بک کمیونٹی کے ساتھ روابط کے لئے میٹا کے اقدامات کا حصہ ہے


Staff Reporter July 05, 2024

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی جانب سے فیس بک کمیونیٹی کے لیے ہفتہ وار پوڈکاسٹ کا انعقاد کیا گیا۔

پوڈ کاسٹ کا مقصد فیس بک کمیونٹی کے ساتھ صاف دوستانہ انداز میں بات چیت کرنا ہے تاکہ مثبت تجربات کے لئے روابط بنانے اور سوچ سمجھ کر مواد تخلیق کرنے پر بات کی جا سکے۔

چار اقساط پر مشتمل اس ہفتہ وار پوڈکاسٹ #CreatewithCare کی میزبانی کےلیے پاکستانی کانٹینٹ کریئٹر اور کامیڈین علی گل پیر کے ساتھ اشتراک کیا گیا جس کی آخری قسط میٹا کی طرف سے کراچی میں منعقدہ ایونٹ میں لائیو اسٹریم کی گئی۔

میٹا کی ساؤتھ ایشیا کی ہیڈ آف سیفٹی پالیسی ڈاکٹر پریانکا بھلا نے اس بات چیت میں فیس بک کے صارفین کے لئے دستیاب ٹولز کے بارے میں بات کی جو انہیں پلیٹ فارم پر محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا 'ہم چاہتے ہیں کہ لوگ آن لائن محفوظ اور مثبت تجربات حاصل کریں۔ ہم انہیں پلیٹ فارمز پر اپنے وقت کا لطف اٹھانے کے لئے ٹولز اور وسائل فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں اور نقصان دہ مواد اور غیر ضروری رابطوں سے بچ سکیں'۔ فیس بک پر لوگ وہ چیزیں تلاش کرسکتے ہیں جو ان کےلیے اہمیت رکھتی ہیں اور ایسے لوگوں کے ساتھ روابط قائم کرسکتے ہیں جو مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔

کراچی میں منعقدہ ہونے والا یہ ایونٹ پاکستان میں فیس بک کمیونٹی کے ساتھ روابط کے لئے میٹا کے اقدامات کا حصہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں