- آئی سی سی کا اجلاس، چیئرمین کے انتخابی عمل پربات چیت متوقع
- کوئی نیوٹرل وینیو نہیں چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی
- بابر اعظم کی کپتانی پر ابھی کوئی بات نہیں ہوئی، محسن نقوی
- دورانِ برسات بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے کو متحرک رہنے کے احکامات جاری
- لاہور؛ نولکھا پریسبیٹیرین چرچ میں نشست برائے بین المذاہب ہم آہنگی و یکجہتی کا اہتمام
- وزیراعظم کی نومنتخب ایرانی صدر کو ٹیلی فون پر مبارکباد
- وزیر اعلیٰ سندھ کی شدید بارشوں کے پیشِ نظر محکمہ آب پاشی کو منصوبہ بندی کی ہدایت
- صدر مملکت نے الیکشن ترمیمی بل کی مںظوری دے دی
- وزیر اعلیٰ سندھ نے 29 اراکین کو مختلف محکموں کا پارلیمانی سیکریٹری مقررکردیا
- لاہور میں تین لڑکیوں کا نوجوان دکاندار پر تشدد
- وزیر اعلیٰ سندھ اکا پولیو کے دو کیسز پر شدید برہمی کا اظہار
- کراچی؛ تنخواہ نہ ملنے پر ملازم نے آئی ٹی آفس کے مالک کو قتل کردیا
- عدالت کا پرویز الہی، بیٹے اور بہو کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم
- کراچی میں جرمن قونصل خانہ غیریورپی شہریوں کیلیے بند
- جماعت اسلامی کی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت، طالبان سے مذاکرات کا مطالبہ
- کرکٹ کی بہتری کیلیے چیئرمین پی سی بی کی سابق کرکٹرز کے ساتھ اہم بیٹھک
- گورنرسندھ کا طلبا کیلیے اسکالر شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
- ذوالفقار علی بھٹو معصوم تھے، انہیں غیر آئینی عدالت نے سزا دی، سپریم کورٹ
- بحرین میں مینیجر کی چوری کے الزام میں گرفتاری پر پی آئی اے کا ردعمل
- نومنتخب برطانوی وزیراعظم کی نیتن یاہو سے پہلی گفتگو؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
پاک امریکا تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں، ڈونلڈ بلوم
![فوٹو فائل](https://c.express.pk/2024/07/2662999-donaldbloom-1720203261-529-640x480.jpg)
فوٹو فائل
لاہور: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں اور امریکا پاکستان کو درپش سیکیورٹی سمیت دیگر چلینجز کیلیے ساتھ کام کررہا ہے۔
امریکی قونصلیٹ میں امریکا کے یوم آزادی جسے فورتھ اف جولائی بھی کہا جاتا ہےکی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم تھے جنہوں نے شرکا سے گفتگو میں کہا کہ پاک امریکا تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں اور مستقبل میں یہ مزید بہتر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیاں پاکستانیوں کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کر رہی ہیں جبکہ امریکا پاکستان کو درپیش کلائمٹ چینج اور سیکیورٹی جیسے چیلنجز میں پاکستان کے ساتھ ملکر کام کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے یوم آزادی کی تقریب میں آج یہاں پنجاب کی سول سوسائٹی کے نمائندے ، مذہںی نمائندے اور سیاسی جماعتوں کے افراد شریک ہوئے، کسی بھی جمہوریت میں سول سوسائٹی کی کلیدی حیثیت ہوتی ہے۔
ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ انفرادی طور پر سول سوسائٹی کے ایسے افراد کو جانتا ہوں جو پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ عورتوں کے حقوق اور ماحول کو محفوظ کرنے کے لیے بھی کام ہورہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔