یوٹیوب کا تخلیق کاروں کو کاپی رائٹ اسٹرائیک سے بچانے کا اقدام

ایریز سونگ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے تخلیق کار اپنے کونٹینٹ سے کاپی رائٹ میوزک کو ختم کر سکیں گے


ویب ڈیسک July 12, 2024

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے تخلیق کاروں کو اپنی ویڈیوز سے کاپی رائٹ میوزک کو ہٹا کر کوئی دوسری آڈیو رکھنے کے لیے اپ ڈیٹڈ ایریزر فیچر متعارف کرا دیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا گیا کہ ایریز سونگ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے تخلیق کار اپنے کونٹینٹ سے کاپی رائٹ میوزک کو ختم کر سکیں گے۔

اس سے قبل پلیٹ فارم یہ فیچر بیٹا ورژن میں رکھا گیا تھا۔

یہ اپ ڈیٹڈ ورژن ایک 'اے-آئی پاور الگوردم' استعمال کرتا ہے تاکہ کاپی رائٹ گانوں کو دوسری آڈیو کو نقصان پہنچائے بغیر ہٹا سکے۔

یوٹیوب کے سپورٹ پیج پر بتایا گیا کہ ایریز سونگ ٹول اس وقت درست کام نہ کرے جب اس کو ہٹانا مشکل ہو، لہٰذا آڈیو کو خاموش کر دینا کونٹینٹ آئی کے خلاف کلیم روکنے میں مدد دے سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |