اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 149 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے
اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 149 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔شمالی بائی پاس کراچی پر ملزم سے 20 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
مصری بانڈا روڈ نوشہرہ کے قریب گاڑی سے 100.8 کلوگرام چرس اور 26.4 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔
دیگرکارروائیوں کےدوران پشاور میں کالج کے قریب افغان باشندے سے 1 کلو چرس، ملتان میں پی سی ہوٹل کے قریب ملزم سے 1 کلو چرس، ایچ 13 اسلام آباد کے قریب نائجیرین باشندے سے 10 گرام کوکین برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔