کینسر کی دوا ہارٹ اٹیک کے مضر اثرات کے لیے مفید

کینسر کی ایک دوا مستقبل میں دل کے دورے سے متاثر ہونے والے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کی جاسکے گی

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کینسر کی ایک دوا مستقبل میں دل کے دورے سے متاثر ہونے والے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کی جاسکے گی۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف برسٹل میں چوہوں پر کیے جانے والے تجربوں میں یہ انکشاف ہوا کہ روزانہ کے ٹیکوں سے دل کا دورہ پڑنے کے بعد دل کو پہنچے والے ناقابلِ تلافی نقصان سے بچنے میں مدد ملی سکتی ہے۔


ایم ای کے اِنہیبیٹر نامی دوا نئی صحت مند خون کی شریانوں کی نشوونما بھی بڑھاتی ہے جو عموماً دل کے شدید دورے میں متاثر ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہارٹ اٹیک میں دل کے پٹھے بھی متاثر ہوتے ہیں۔

وہ مریض جنہیں عموماً خون کی شریانیں بند ہونے کی وجہ سے دل کا دورہ پڑتا ہے، ان کو حرکتِ قلب بند ہونے کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیوں کہ خون کے بہاؤ میں کمی دل کے حصوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔

یہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ دورہ پڑنے کے تھوڑی دیر بعد دوا دینے سے صحت مند خون کا بہاؤ برقرار رہ سکتا ہے اور اور یہ دل کو صحت مند رکھ سکتی ہے۔
Load Next Story