پاکستان میں ڈبہ پیک دودھ کئی ملکوں سے مہنگا، بلومبرگ

خبر ایجنسیاں  ہفتہ 6 جولائی 2024
فرانس 342 ، نیدر لینڈز 358،آسٹریلیا میں300 ،پاکستان میں 370 روپے لیٹرمل رہا ہے ۔ فوٹو : فائل

فرانس 342 ، نیدر لینڈز 358،آسٹریلیا میں300 ،پاکستان میں 370 روپے لیٹرمل رہا ہے ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد:  پاکستان میں فی لیٹر ڈبہ پیک دودھ دنیا کے کئی ممالک سے مہنگا، بلوم برگ نے قیمتوں پر رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فی لیٹر ڈبہ پیک دودھ کی قیمت 370 روپے ہے، فرانس میں یہی دودھ342 روپے، نیدر لینڈز میں 358 روپے،آسٹریلیا میں300 روپے فی لیٹرمل رہاہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں60 فیصد سے زائد بچے ناقص غذائیت کے باعث خون کی کمی سمیت دیگر امراض کا شکار ہیں، دودھ کی قیمتوں میں اضافہ بچوں کی جان داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔