پختونخوا میں مون سون کا آغاز ہلکی و تیز بارش سے گرمی کی شدت کم ہوگئی

مختلف علاقوں میں بارش اور مطلع ابر آلود ہونے سے موسم بہتر ہوگیا، آج صبح درجہ حرارت 30 ڈگری ریکارڈ


ویب ڈیسک July 06, 2024
(فوٹو: فائل)

خیبر پختونخوا میں مون سون کا آغاز ہوگیا، کچھ علاقوں میں ہلکی و تیز بارش سے گرمی کی شدت کم ہو گئی۔


محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بعض میدانی علاقوں میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ مردان، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ کے کچھ مقامات علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: این ڈی ایم اے کی پشاور اور پنجاب کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کی وارننگ


مختلف علاقوں میں بارشوں اور پشاور میں مطلع ابر آلود ہونے سے صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر مقامات پر گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔ گزشتہ رات پشاور میں بادلوں کے ساتھ ہوائیں چلنے سے بھی آج صبح کے وقت گرمی کی شدت کم ہے۔


پشاور میں صبح 5 بجے ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں