کراچی میں تیزہوائیں پیر کو گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

شہر کے مختلف علاقوں میں آج شام یا رات تک بوندا باندی ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات

جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار میں اضافہ ہو سکتا ہے:فوٹو:فائل

کراچی میں تیز رفتار ہوائیں چلنے لگیں جبکہ شہر میں پیر کو بارش کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سمندر یعنی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 39 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ شام میں ہواؤں کی رفتار بڑھنے کا امکان ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث درجہ حرارت معتدل رہنے کا امکان ہے۔ آج اور کل مطلع جزوی یا مکمل طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ شہر میں شام یا رات کو کہیں کہیں بوندا باندی یا پھوار ہوسکتی ہے۔

مون سون کے پہلے باقاعدہ سسٹم کےتحت پیر کو گرج چمک،آندھی کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔
Load Next Story