لاہور سے کوٹ ادو جانے والی بس سے ایک  سالہ بچہ باہر گر گیا

مسافروں نے بچے کے گرنے کی اطلاع موٹر وے پولیس کو دی


ویب ڈیسک July 06, 2024
موٹر وے پولیس نے بچے کو ڈھونڈ کر ماں کے حوالے کیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

لاہور سے کوٹ ادو کے لیے سفر کرنے والی بس میں سے ایک سالہ بچہ باہر گر گیا۔

موٹر وے پولیس ترجمان کے مطابق سمندری کے قریب بچہ ماں کی گود سے نیچے گرا۔ حادثے کے وقت بچے کی ماں سو رہی تھی۔ مسافروں نے بچے کے گرنے کی اطلاع موٹر وے پولیس کو دی۔

موٹر وے کی پٹرولنگ ٹیم نے زخمی بچے کو ڈھونڈ نکالا اور بچے کو طبی معائنہ کروایا۔ معجزانہ طور پر بچ جانے والے بچے کو محفوظ طور پر ڈھونڈ نکالنے پر ماں نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔ ایڈیشنل آئی جی نے پٹرولنگ ٹٰم کو بروقت کارروائی کرنے پر شاباش دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |