کراچی میں کورنگی سے 2 تشدد زدہ لاشیں برآمد

ملیر سٹی رضا اسکوائر کے قریب رضا موبائل مارکیٹ کے اندر نجی کوریئر کمپنی کے گیٹ پر موبائل ڈیوائس سے دھماکا کیا گیا


ویب ڈیسک June 28, 2014
دھماکےکے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کمپنی کا مرکزی دروازہ تباہ ہو گیا۔ فوٹو: فائل

کورنگی سے 2 تشدد زدہ لاشیں ملیں ہیں جب کہ ملیر سٹی میں نجی کوریئرکمپنی کے باہرموبائل ڈیوائس سے دھماکاکیاگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 2 سے دولاشیں ملیں ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور مقتولین کو سر پرگولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ دونوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


دوسری جانب جب کہ ملیر سٹی رضا اسکوائر کے قریب رضا موبائل مارکیٹ کے اندر نجی کوریئر کمپنی کے گیٹ پر موبائل ڈیوائس سے دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دھماکے سے دفتر کے اندر موجود شیشے ٹوٹ گئے اور سامان بکھر گیا جب کہ کمپنی کا مرکزی دروازہ تباہ ہو گیا۔


پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک کلوبارودی مواد استعمال کیاگیا، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔