اسرائیل کے غزہ میں 50 سے زائد مقامات پر فضائی حملے 58 فلسطینی شہید
7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اب تک مجموعی طور پر 38 ہزار سے زائد شہادتیں
درندہ صفت اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں کے دوران شجاعیہ، رفح، جبالیہ اور شمالی غزہ سمیت 50 مقامات پر فضائی حملے کردیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خان یونس میں رہائشی عمارتوں اور نصیر اسپتال پر گولہ باری سے 58 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، جس میں متعدد افراد کی حالت نازک ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ شجاعیہ میں کئی روز سے جاری فوجی آپریشن میں شہدا کی تعداد 100 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اب تک مجموعی طور پر 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی معاہدہ 3 ہفتوں میں ہونے کا امکان
دوسری جانب فلسطینی گروپوں کی شدید مزاحمت جاری ہے اور اس دوران کئی اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوچکے ہیں، حماس سمیت دیگر مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کے ٹینکوں اور ہیلی کاپٹر کو بھی نشانہ بنایا۔