مقامی کمیٹیاں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ مانیں وزیرمذہبی امور خیبر پختون خوا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھی زونل کمیٹیوں کی شہادتوں کے انتظار کے لئے کہا ہے، حبیب الرحمٰن


ویب ڈیسک June 28, 2014
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج مفتی منیب الرحمٰن کی قیادت میں ہو گا۔ فوٹو: فائل

لاہور: خیبر پختون خوا کے وزیر مذہبی امور حبیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مقامی اور غیر رسمی کمیٹیوں کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ ماننا چاہیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر حبیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں ایک ہی روز روزہ ہونا چاہیئے، مقامی اور غیر رسمی کمیٹیوں کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ تسلیم کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ زونل کمیٹی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی کمیٹی کو آگاہ کرے گی جب کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے بھی زونل کمیٹیوں کی شہادتوں کے انتظار کے لئے کہا ہے تاکہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح خیبر پختون خوا میں بھی ایک ہی روز روزہ ہو سکے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج مفتی منیب الرحمٰن کی قیادت میں کراچی میں منعقد ہو گا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ علاقوں میں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |