مقامی کمیٹیاں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ مانیں وزیرمذہبی امور خیبر پختون خوا
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھی زونل کمیٹیوں کی شہادتوں کے انتظار کے لئے کہا ہے، حبیب الرحمٰن
لاہور:
خیبر پختون خوا کے وزیر مذہبی امور حبیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مقامی اور غیر رسمی کمیٹیوں کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ ماننا چاہیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر حبیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں ایک ہی روز روزہ ہونا چاہیئے، مقامی اور غیر رسمی کمیٹیوں کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ تسلیم کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ زونل کمیٹی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی کمیٹی کو آگاہ کرے گی جب کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے بھی زونل کمیٹیوں کی شہادتوں کے انتظار کے لئے کہا ہے تاکہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح خیبر پختون خوا میں بھی ایک ہی روز روزہ ہو سکے۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج مفتی منیب الرحمٰن کی قیادت میں کراچی میں منعقد ہو گا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ علاقوں میں ہوں گے۔