چھوٹی مچھلیوں پر مبنی خوراک عمر میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے

محققین نے جاپان بھر سے 35 سے 69 سال کی عمر کے 80,802 افراد پر تحقیق کی

[فائل-فوٹو]

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ چھوٹی جسامت کی مچھلیاں جیسے سارڈائن، کینسر اور دیگر مختلف بیماریوں سے موت کے امکانات کو کم کردیتی ہے۔

جاپان کی ناگویا یونیورسٹی کی طرف سے کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چھوٹی مچھلی جیسے سارڈین کو سر اور تمام اندرونی اعضا سمیت کھانا عمر بڑھانے کا ایک آسان طریقہ ہو سکتا ہے۔


سرکردہ محقق ڈاکٹر چناتسو کاساہارا نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے مطالعات میں صحت پر مچھلی کے استعمال کے مثبت اثرات بشمول اموات کے خطرات میں کمی کا تو انکشاف ہوا ہے۔ تاہم مطالعات میں صحت کے نتائج پر خاص طور پر چھوٹی مچھلیوں کے کھانے کے اثرات پر کم توجہ مرکوز کی ہے۔

مذکورہ بالا تحقیق میں جاپان بھر سے 35 سے 69 سال کی عمر کے 80,802 افراد کو شامل کیا گیا جو ہفتے میں ایک یا دو بار چھوٹی مچھلیوں کا باقاعدگی سے استعمال کرتے تھے۔ محققین نے ایسے افراد میں کینسر سے ہونے والی اموات میں نمایاں کمی دیکھی۔
Load Next Story