گمبٹ میں پہلی بار ہائبرڈ کورونری ریواسکولرائزیشن کے ذریعے دل کا کامیاب آپریشن

مریض بالکل ٹھیک اور تیزی سے ریکور ہورہا ہے


Staff Reporter July 06, 2024
مریض بالکل ٹھیک اور تیزی سے ریکور ہورہا ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں عارضہ قلب کے کامیاب آپریشن پر گمبٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عظیم کامیابی ہے ۔

گمبٹ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے پہلی مرتبہ ہائبرڈ کورونری ریواسکولرائزیشن کے ذریعے تھری ویسل کورونری آرٹری ڈیزیز کے مریض کا کامیاب آپریشن کیا جوکہ ہمارے عزم کی عکاس ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پہلا ہائبرڈ کورونری ریواسکولرائزیشن سرجری کامیابی کے ساتھ انجام دینے پر گمبٹ کی ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے۔ ہائبرڈ کورونری ریواسکولرائزیشن کاLIMA سے LAD گرافٹ اور بائیں سرکم فلیکس کورونری شریان کی اسٹینٹنگ کی بیک وقت کامیابی بڑی خوشخبری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریض بالکل ٹھیک اور تیزی سے ریکور ہورہا ہے۔ میں صحت کے شعبے خصوصاً ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی اور ان کی پوری ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔

انہوں نے کارڈیک سرجری ٹیم پروفیسر مدثر اقبال ڈار،ڈاکٹر ہوش محمد،ڈاکٹر محمد فرحان خان ، کارڈیولوجی ٹیم کے ڈاکٹر نیاز حسین،ڈاکٹر سید جعفر شاہ،ڈاکٹر خالد حسین اور اینستھیزیا ٹیم کے ڈاکٹر اشفاق احمد،ڈاکٹر شکیل احمد کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں