بنگلادیشی کرکٹر برین ہیمرج کا شکار

کرکٹر کی صحت اب خطرے سے باہر ہے


ویب ڈیسک July 06, 2024
کرکٹر کی صحت اب خطرے سے باہر ہے (فوٹو: فائل)

بنگلادیش کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نفیس اقبال برین ہیمریج کا شکار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر کو گزشتہ چند دنوں سے سر درد کی شکایت تھی، جمعہ کو طبعیت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے برین ہیمریج تشخیص کی۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) آفیشل دیب آشیش چوہدری کا کہنا ہے کہ نفیس اقبال کی شریان میں کہیں کہیں خون جما ہے تاہم کرکٹر کی صحت اب خطرے سے باہر ہے۔

مزید پڑھیں: سال 2024-25 سیزن میں پاکستانی ٹیم کب اور کس ٹیم کیخلاف سیریز کھیلے گی؟ جانیے

نفیس اقبال نے بنگلادیش کی جانب سے 11 ٹیسٹ اور 16 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور سابق کپتان اکرم خان کے بھانجے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں