ہمیں ادارے سے مسئلہ نہیں شخصیات سے اختلاف ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

مریم نواز کے خلاف مقدمہ کرنا پڑا تو کریں گے، علی امین گنڈا پور

وفاق جو کررہا ہے آئین اورعدلیہ کے خلاف ہے، علی امین گنڈا پور:فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاق جو کر رہا ہے وہ آئین اور عدلیہ کے خلاف ہے۔

راولپنڈی میں جوڈیشل کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اس ملک میں جزا و سزا نہیں ہورہی ہے۔ جعلی اور بے بنیاد مقدمات میں بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔پوری قوم کو پتا ہے کہ عدلیہ پر دباؤ ہے۔ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وفاق جو کام کررہا ہے وہ آئین اور عدلیہ کے خلاف ہے۔ موجودہ حکومت کندھوں پر ہے۔ عدلیہ میں فئیر ٹرائل ہوا تو سب سامنے آ جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ ملک کو بار بار توڑا جا رہا ہے۔ ان کو آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سزائے موت دی جائے۔ ملک توڑنے والوں کو پھانسی دینا ہوگی۔ ہمارے ورکرز پر بڑا ظلم ہوا ہے۔ پرویز خٹک نے پارٹی چھوڑ دی ہے اور ڈر کرپشتونوں کی ناک کاٹ دی ہے۔ مریم نواز خاتون ہیں ہم نے لحاظ کیا ہمارے کلچر میں یہ نہیں ہے۔

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے۔سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ ملک میں قانون کی بالادستی ضروری ہے۔ عمران خان نے بھوک ہڑتال کی تو پوری قوم بھوک ہڑتال پر جائے گی۔ نواز اور زرداری کے خلاف تھانہ کینٹ میں پہلے ہی ایک مقدمہ پڑا ہوا ہے۔ خاتون وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرنا ہوا تو وہ بھی ہوگا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان ہمارے بینچز سے علیحدہ ہوں ۔ ہمیں ادارے سے کوئی مسئلہ نہیں شخصیات کے ساتھ اختلاف ہے۔ ایپکیس کمیٹی میں عزم استحکام کی بات ہوئی تھی آپریشن کی نہیں۔ اگر آپریشن کی ضرورت پڑتی ہے تو اتفاق رائے ضروری ہے۔
Load Next Story