اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی میں سلمان خان کے ڈانس کے چرچے

دبنگ اسٹار نے اپنی پرفارمنس سے ماضی کی یاد تازہ کردی

سلمان خان نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب میں شرکت کی : فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے بھارت کے ارب پتی مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں ڈانس کرکے پُرانی یادیں تازہ کردیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 5 جولائی کو مکیش امبانی نے ممبئی میں اپنے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب منعقد کی تھی۔

اس تقریب میں بین الاقوامی اسٹارز سمیت بھارتی کرکٹرز اور بالی ووڈ شخصیات نے بھی شرکت کی، تقریب کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو سُپر اسٹار سلمان خان کی بھی ہے۔

مزید پڑھیں: امبانی کی شادی میں جسٹن بیبر کی پرفارمنس وائرل

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی ماضی کی سُپر ہٹ فلم 'ہر دل جو پیار کرے گا' کے مقبول گانے 'ایسا پہلی بار ہوا' پر پرفارم کیا، اداکار کی ڈانس پرفارمنس نے ناصرف ماضی کی یادیں تازہ کیں بلکہ اسٹیج پر دھوم بھی مچا دی۔


وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان تقریب کے دولہا میاں اننت امبانی کے ہمراہ اسٹیج پر بڑے ہی پُرجوش انداز میں ڈانس کررہے ہیں۔



اسی تقریب میں کینیڈین پاپ اسٹار گلوکار جسٹن بیبر نے بھی پرفارم کیا تھا، اُنہوں نے اپنے مشہور گانے 'لو یور سیلف'، 'بیبی' اور 'پیچز' گائے تھے۔

واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ہوگی جبکہ اس جوڑے کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ 14 جولائی تک جاری رہے گا۔

امبانی خاندان نے اننت اور رادھیکا کی شادی سے قبل 50 غریب جوڑوں کی شادی بھی کروائی، امبانیوں کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔
Load Next Story