یومیہ 40 لاکھ خرچ سے متعلق عمران خان کا دعویٰ جھوٹا ہے وزیراعظم ہاؤس

وزیراعظم ہاؤس کا روزانہ کا خرچ 10 لاکھ روپے ہے جس میں سیکیورٹی اسٹاف کی تنخواہیں بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک June 28, 2014
موجودہ حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں 7 کروڑ روپے کی کمی کی ہے۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعظم ہاؤس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے یومیہ 40 لاکھ روپے خرچ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹ پر مبنی بیان قرار دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس پر روزانہ 40 لاکھ روپے استعمال کرنے کے الزام میں کوئی صداقت نہیں ہے، وزیراعظم ہاؤس کا روزانہ کا خرچ 10 لاکھ روپے ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق سال 13-2012 میں وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات 43 کروڑ80 لاکھ تھے، 14-2013 میں یہ اخراجات 38 کروڑ 70 لاکھ جب کہ 15-2014 کے لئے وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات 36 کروڑ 70 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ موجودہ حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں 7 کروڑ روپے کی کمی کی ہے۔ ان اخراجات میں وزیراعظم ہاؤس کے سیکیورٹی اسٹاف کی تنخواہوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شخصیات کی آمد پر آنے والے اخراجات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کا روزانہ کا خرچہ 40 لاکھ روپے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |