محرم الحرام کیلیے پنجاب سول سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم قائم
کنٹرول کا اسٹاف 3 شفٹوں میں کام کرے گا
محکمہ داخلہ پنجاب نے سول سیکرٹریٹ میں محرم الحرام کاکنٹرول روم قائم کردیا
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب جاری بیان کے مطابق محکمہ داخلہ کا کنٹرول روم تمام اضلاع کے کنٹرو ل رومزسے 24 گھنٹے منسلک ہوگا۔ کنٹرول روم سے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کو مانیٹر کیا جائے گا۔ کنٹرول روم یکم محرم سے فعال ہوگا۔
بیان کے مطابق کنٹرول قائم کرنے کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم میں تعینات کیا گیا اسٹاف 3 شفٹوں میں کام کرے گا جبکہ ان کے ساتھ گریڈ 17 کے ایک افسر بھی موجود ہوں گے۔ محرم الحرام میں وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکریٹری اور داخلہ سیکریٹری کا کنٹرول روم کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔