لاہور میں ٹرک نے پل کو ٹکر ماردی اوپر موجود ریلوے پٹری کو نقصان
کنٹینر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
دو موریہ پل کے نیچے سے گزرنے والے کنٹینر نے ریلوے ٹریک کو ٹکر مار کر متاثر کر دیا، کنٹینر کی اونچائی زیادہ ہونے سے ریلوے پل کو نقصان پہنچا جس سے ریلوے ٹریک ٹیڑھا ہو گیا۔
لاہور ڈویژن میں دو موریہ پل ریلوے برج کے نیچے سے گزرنےوالا کنٹینر ستونوں کے درمیان پھنس گیا جس سے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا۔
ٹریک ٹیڑھا ہونے سے کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین شالیمار ایکسپریس، راولپنڈی سے آنے والی خیبر میل کو بادامی باغ ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین ریل کار بھی روک لی گئی۔ ٹریک بلاک ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کنٹینر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ ریلوے پولیس نے کنٹینر ڈرائیور محمد اشرف کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی ایس ریلوے لاہور محمد حنیف گل، چیف انجینئر فرید احمد اور دیگر افسر موقع پر پہنچ گئے۔
ریلوے انتظامیہ نے ٹریک کو بحال کرانے کے لیے ریلوے لیبر اور کرین کے ذریعے ٹریک اور پلر کی مرمت کی۔ ایک طرف سے ریلوے ٹریک بحال کرکے لاہور سے راولپنڈی آنے جانے والی ٹرینوں کو چلا دیا گیا۔ 5 گھنٹے بعد ریلوے ٹریک کو مکمل بحال کر دیا گیا۔