صارفین کے بجلی بِلوں میں اضافی یونٹ شامل کرنیوالے افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 6 جولائی 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کے بِلوں میں مصنوعی طور پر اضافی یونٹ شامل کرنے والے افسران و اہل کاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صارفین کے بجلی کے بل جان بوجھ کر زائد بھیجنے کے واقعات کا نوٹس لیا گیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے عوام دشمن افسران و اہل کاروں کو معطل کر کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایسے افسران و اہلکاروں کی نشاندہی کیلئے ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔