ارب پتی سرمایہ کار ملک کی سب سے بڑی کرسی پر رہے اس وقت خاموش کیوں تھے عطا تارڑ
وزیراعظم، وزیر پیٹرولیم اور وزیر خزانہ رہنے والے آج کے اعلانات پر اقتدار میں رہتے ہوئے عمل کیوں نہ کر سکے، وزیراطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارب پتی سرمایہ کاروں کا اکٹھ تھا اور جب ملک کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان تھے تو اس وقت خاموش کیوں تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے پاکستن مسلم لیگ (ن) کے سائب سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں بننے والی نئی سیاسی جماعت 'عوام پاکستان پارٹی' پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج اربوں پتی سرمایہ کاروں کا اکٹھ تھا جس میں پرانی ٹیپ چلائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آج تضادات سے بھرپور تقریریں دیکھنے کو ملیں، تضادات سے بھرپور تقریریں کرنے والے ماضی میں اقتدار کی کرسی سے بھرپور لطف اندازو ہوتے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام سوال کرتے ہیں کہ جب ملک کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان تھے تب آپ کیوں خاموش تھے، وزیراعظم، وزیر پیٹرولیم اور وزیر خزانہ رہنے والے آج کیے گئے اعلانات پر اقتدار کے عہدوں پر رہتے ہوئے عمل کیوں نہ کر سکے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جن لوگوں میں وفا جیسی صفت نہ ہو، وہ اقدار کی سیاست کیا کریں گے، ایک جانب کہتے ہیں کہ اقتدار ہماری منزل نہیں اور ساتھ ہی اپنے آپ کو مسیحا بھی قرار دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جب جب اقتدار میں آئی اس نے عوام کے معیار زندگی اور ملکی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، وزیراعظم اور ان کی کابینہ دن رات پاکستان کو معاشی میدان میں ابھرتا ہوا ملک بنانے کے لیے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔