کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے متوقع بارش کے پیش نظررین ایمرجنسی نافذ مشینیں نصب
1288افراد رین ایمرجنسی پلان کے تحت پانی کی نکاسی اوردیگرہنگامی حالات کے دوران ڈیوٹیوں پرمامورہونگے، سی بی سی ترجمان
کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نےمون سون کی پہلی متوقع بارش کے پیش نظررین ایمرجنسی نافذ کردی۔نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری وپمپس نصب کردیے۔
ترجمان سی بی سی کے مطابق 1288افراد رین ایمرجنسی پلان کے تحت پانی کی نکاسی اوردیگرہنگامی حالات کے دوران ڈیوٹیوں پرمامورہونگے۔638افرادکو سات سیکٹرمیں رین ایمرجنسی جبکہ 650لوگ سوئپنگ کی ڈیوٹی انجام دیں گے۔
پانی کی بروقت نکاسی کے لیے ماضی کی برساتی صورتحال کے پیش نظرنشیبی علاقوں کی نشاندہی کردی گئی۔
ڈی ایچ اے فیزون فیزٹوایکسٹینشن،فیزفائیو،فیزسکس،فیزسیون،کلفٹن بلاک 8اور9کے لیے ٹیمیں متعین کی گئی ہیں۔ پانی جمع ہونے والے مقامات پراستعداد کے مطابق ہیوی مشنیری نصب کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔خیابان شجاعت، خیابان بدر اورخیابان طارق پراضافی ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔ایک ہزار اور3ہزارگیلن کے واٹرباوزرپانی کی نکاسی کے لیے موجود ہوں گے۔پانی کی بروقت نکاسی کے لیے 75ہارس پاور،16ہارس پاوراور5.5ہارس پاورکے پمپس استعمال کیے جائیں گے۔
ترجمان سی بی سی کے مطابق کمرشل ایونیو بیت السلام مسجد سے خیابان بحریہ کے درمیان،کمرشل ایونیو ہلال، شہبازکمرشل کراس ایونیو،نشاط کمرشل،بخاری کمرشل پرعلی مسجد پرشجاعت کراس،شہبازکمرشل ایونیو،ہلال کمرشل ایونیو،صبا وسحر،خیابان راحت پرہیوی پمپس اورموٹریں نصب کی جاچکی ہیں۔