چیئرمین ایف بی آر معافی مانگیں ورنہ ٹیکس اہلکاروں کیلیے مارکیٹوں کو نوگو ایریا بنادیں گے شرجیل گوپلانی
چیئرمین ایف بی آر کے رویے پر کراچی کے تاجروں کا احتجاج، معافی مانگنے کا مطالبہ
چئیرمین ایف بی ار کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں کراچی کے تاجروں نے موقع نہ ملنے پر احتجاج کیا اور زبیر ٹوانہ نے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور، گوجروانوالہ، ساہیوال، سرگودھا، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی، سیالکوٹ، گجرات اور دیگر شہروں کے تاجروں کے ساتھ چیئرمین ایف بی آر کا آن لائن اجلاس ہوا۔
کراچی کی تاجر براردی کی نمائندگی کرنے والے شرجیل گوپلانی نے بتایا کہ اجلاس میں چئیرمین ایف بی آر نے صرف تاجروں کو ہراساں کرنے کی باتیں کی اور کراچی والوں کو بولنے کا موقع ہی نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کے بعد کراچی کو موقف نہ دینے پر ہم نے احتجاجا اجلاس کا بائیکاٹ کیا جبکہ اجلاس میں تاجر دوست اسکیم سمیت ٹیکس نیٹ کو بڑھانے پر بات ہونی تھی۔
شرجیل گوپلانی نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر نے معذرت نہ کی تو مارکیٹوں کو ایف بی آر اہلکاروں کے لیے نوگوایریا بنا دیں گے۔