پہلا ٹی 20: زمبابوے نے بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 جولائی 2024

ہرارے: زمبابوے نے بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 13 رنز سے شکست دےد ی۔

ہرارے میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کی ٹیم  116 کے تعاقب میں 102 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے کپتان شبھمن گل 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ واشنگٹن سندر 27، آویش خان 16، روی بشنوئی 9، رتوراج گائکواڈ 7، دھروو جوریل 6، ریان پراگ 2 جبکہ رنکو سنگھ اور مکیش کمار 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

خلیل احمد 0 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

زمبابوے کی جانب سے ٹینڈائی چٹارا اور سکندر رضا نے  3، 3 جبکہ برائن بینیٹ، ویلنگٹن مساکاڈزا، بلیسنگ مزاربانی اور لیوک جونگوے نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز اسکور کیے۔

زمبابوے کی جانب سے کلائیو میڈانڈے 29 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ڈائیون مائرس 23، برائن بینیٹ 22، ویسلے مادھیویر 21، کپتان سکندر رضا 17، لیوک جونگوے 1 جبکہ انوسینٹ کائیا، جونیتھن کیمبل، ویلنگٹن ماساکاڈزا اور بلیسنگ مزرابانی 0، 0 ر ن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹینڈائی چٹارا 0 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

بھارت کی جانب سے روی بشنوئی نے 4، واشنگٹن سندر نے 2، جبکہ مکیش کمار اور آویش خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔