پہلا ٹی 20انگلینڈ ویمنز کا نیوزی لینڈ ویمنز کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف

انگلینڈ ویمنز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے


ویب ڈیسک July 06, 2024

انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو جیتنے کے لیے 198 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ ویمنز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈینی ویٹ 76 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ نیٹ اسکیور-جبکہ برنٹ 47 اور مایا بوشیئر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

فریا کیمپ 26 اور کپتان ہیتھر نائٹ 4 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لیا ٹاہوہو نے 2 اور ایڈن کارسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں