لواری ٹنل کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ دو جاں بحق

سیاحوں کی گاڑی عشریت کے مقام پر کھائی میں جاگری، حادثے میں تین سیاح زخمی بھی ہوئے، ریسکیو 1122


Numainda Express July 06, 2024
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے علاقے چترال لواری ٹنل کے قریب سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق سیاحوں کی گاڑی چترال جارہی تھی کہ عشریت کے مقام پر موڑ کاٹتے وقت کھائی میں جاگری، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور ڈرائیور گاڑی کو کنٹرول نہیں کرسکا۔

حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو رضاکاروں نے میتوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں