ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا بدلہ لیجنڈز نے لے لیا

پاکستان چیمپئینز نے بھارت کو 68 رنز کے مارجن سے ہرادیا، پوائںٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن

فوٹو اسکرین گریپ

ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے 8ویں میچ میں کامران اکمل اور شرجیل خان کی دھواں دھار اننگز کی بدولت پاکستان نے بھارت چیمپئنز جو 68 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کے پہاڑ جیسے 243 رنز کے جواب میں بھارتی لیجنڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنا سکی۔

بھارت کی جانب سے سریش رائنا سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، روبن اُتھاپا 22، امباتی رائیڈو 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انوریت سنگھ نے 20 رنز بنائے، جبکہ یوراج سنگھ 14 اور عرفان پٹھان نے 15 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈ؛ پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

 

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور شعیب ملک نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ سہیل تنویر اور سہیل خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کھیلے جارہے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی، شرجیل خان 30 گیندوں پر 72 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے یوں 145 پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری۔


مزید پڑھیں: آفریدی، مصباح اور یونس کو دیکھ کر شائقین بابر، رضوان، شاہین کو بھول گئے

 

 

پاکستان چیمپئنز کی بھارت چیمپئنز کیخلاف دوسری وکٹ 189 رنز پر گری، کامران اکمل 40 گیندوں پر 77 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ صہیب مقصود نے 51 اور شعیب ملک نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز اسکور کیے۔

بھارت چیمپئنز کیجانب سے چار بولرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

پلیئنگ الیون

پاکستان چیمپئنز: کامران اکمل (وکٹ کیپر) ، شرجیل خان، صہیب مقصود، شعیب ملک، یونس خان (کپتان)، مصباح الحق، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، سہیل تنویرم عامر یامین اور سہیل خان

انڈیا چیمپئنز : روبن اتھاپا (وکٹ کیپر)، امباتی رائیدو، سریشن رائنا، گورکیرت سنگھ من، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، پون نیجی، ہربھجن سنگھ (کپتان)، انوریت سنگھ، آر پی سنگھ، دھول کلکرنی
Load Next Story