چیٹ جی ٹی پی کی بانی کمپنی اوپن اے آئی کے ہیک ہونے کا انکشاف

کمپنی کی جانب سے اس متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلعہ نہیں کیا گیا


ویب ڈیسک July 09, 2024

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہیکرز کے ایک گروپ نے چیٹ جی ٹی پی کی بانی کپمنی اوپن اے آئی کے سسٹم تک رسائی حاص کرلی۔

رپورٹ کے مطابق سائبر حملوں کے بعد ہیکرز سسٹم کی اندرونی چیٹ کو پڑھ سکتے تھے اور ممکنہ طور پر انہوں نے مصنوعی ذہانت کی پروڈکٹ کے ڈیزائن کے متعلق معلومات بھی چرائی ہوں۔

البتہ، کمپنی کی جانب سے اس متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں مطلعہ نہیں کیا ہے۔

نیو یارک ٹائمز نے بتایا کہ واقعے میں ہیکرز نے اوپن اے آئی کے ملازمین کے درمیان ٹیکنالوجیز کے متعلق ہونے والی آپسی گفتگو سے معلومات حاصل کیں۔ تاہم، ہیکرز اس سسٹم تک رسائی حاصل نہیں کر سکے جہاں اوپن اے آئی کی پروڈکٹ بنائی اور رکھی جاتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اوپن اے آئی ایگزیکٹیوز نے اپنے عملے اور کمپنی کے بورڈ کو اس خلاف ورزی کے متعلق گزشتہ برس اپریل میں بتایا تھا لیکن اس کی تفصیلات عوام کو نہیں بتائیں تھیں کیوں کہ اس معاملے میں گاہک یا کسی پارٹنر کی معلومات چوری نہیں ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں