غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

غلاف کعبہ کی روح پرور تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور اس منظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھا

فوٹو اسکرین گریپ

مسجد الحرام کی انتظامیہ اور الحرمین الشریفین کی جنرل پرزیڈنسی نے محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی غلاف کعبہ کو تبدیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال بھی انتظامیہ کی جانب سے نئے اسلامی سال یعنی محرم الحرام 1446 ہجری کے آغاز کے ساتھ ہی غلاف کعبہ کو تبدیل کیا گیا۔

غلاف کعبہ (کسوہ) کو ایک ٹرک میں لایا گیا جسکے بعد گاڑیوں اور متوالین نے اُسے خانہ کعبہ تک پہنچایا اور پھر پرانے غلاف کو اتار کر نیا کسوہ چڑھایا گیا۔


غلاف کعبہ کی تبدیلی کے وقت مسجد الحرام میں ہزاروں کی تعداد میں نمازی اور زائرین موجود تھے جو اس روح پرور تقریب کا حصہ بنے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کے کام میں 159 تکنیکی ماہرین اور کاریگروں نے حصہ لیا۔

غلاف کعبہ کی تیاری میں 120 کلو سونا اور 100 کلو چاندی کا دھاگا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اس کی تیاری میں 200 سے زائد افراد حصہ لیتے ہیں۔ تیاری کے ہر عمل میں استعمال ہونے والے مواد کی جانچ پڑتال بھرپور طریقے سے کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ پرانے غلاف کعبہ کے ٹکڑوں کو سعودی حکومت کی جانب سے دنیا بھر مقیم معزز شخصیات کو بطور تحفہ بھیجا جاتا ہے۔

Load Next Story